آزاد کشمیراہم خبریں

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 14 جون (مانیٹرنگ ڈیسک)(اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دورانپنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان، بگروٹ 7 ، گلگت 5 ، گوپس 2 ، سندھ، مٹھی 3 ، پنجاب، منڈی بہاﺅالدین 2 ، خیبر پختونخواہ، سیدو شریف ، کالام 2 ، دیر اور میرکھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ، جیکب آباد47 ، دادو 46، موہنجوداڑو، تربت اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button