اہم خبریںقومی خبریں

نویں، دسویں محرم کو ضرورت پڑنے پر رینجرز اور فوج کو بھی بلایا جا سکتا ہے: وزیر قانون پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ9ویں اور 10 ویں محرم کو ڈبل سواری اور ہرقسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔ جہاں ضرورت پڑی، رینجرز اور فوج کو بھی بلایا جا سکتا ہے تاہم اب تک حالات تسلی بخش ہیں۔

محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرخصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کابینہ کمیٹی نے تمام 36 اضلاع کی انتظامیہ اور امن کمیٹیوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان ترتیب دیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19 کے لیے خصوصی َایس او پیز تیار کر کے تمام سٹیک ہولڈرز سے پابندی کی اپیل کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد کے حوالے سے سخت کارروائی کے احکامات دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں، سب کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عزاداروں اور لائسنسداروں سے ملاقاتیں کر کے روٹ اور اوقات کی پابندی پر قائل کیا گیا ہے۔ امن وامان کے قیام میں تعاون پر علماء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور تمام مکاتب کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم رہے۔

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button