آزاد کشمیرقومی خبریں

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اوراقدامات

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر  ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالوں سمیت بعض پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئیسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بھی بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 478 جبکہ 2,729 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے

صوبہ سندھ میں

53,805 پنجاب میں 54,138 ،

بلوچستان میں 8,177

خیبر پختونخواہ 18,013،

گلگت بلتستان میں 1,129،

اسلام آباد میں 8,569

اور آزاد کشمیر میں 647مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 831،

پنجاب میں 1,031 ،

خیبرپختونخوا میں 675،

بلوچستان میں 85،

اسلام آباد 78،

گلگت بلتستان 16

اور آزاد کشمیر 13 اموات ہوئیں

جبکہ 53 ہزار 731 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29 ہزار 85 ٹیسٹ کے دوران 5,248 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 97 اموات ہوئیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 79 لاکھ 90 ہزار 151 افراد متاثر، 4 لاکھ 35 ہزار 496 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 41 لاکھ 8 ہزار 52 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button