آزاد کشمیرمیرپور

میرپور :پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ معاشی بدحالی کا شکار حکومت سہارا نہ بن سکی۔

میرپور(نمائندہ خصوصی)قوم کوا ساتذہ کی نہیں مزدوروں کی اشد ضرورت ہے تعلیم تو پہلے ہی ہمارے ملک میں بہت زیادہ ہے جس کا ثبوت یہ باشعورحکومت ہے میرپور پرائیویٹ سکول اساتذہ خستہ حالی کا شکار،

آزاد کشمیر حکومت کا سہارا نہ بن سکی۔ اساتذہ معاشی بدحالی کا شکار تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ حکومت کی طرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے کے بجائے کوئی کاروبار شروع کریں، یا کوئی ہنر سیکھیں اور مزدوری کرنا شروع کریں قوم کو اساتذہ کی نہیں مزدوروں کی اشد ضرورت ہے تعلیم تو پہلے ہی ہمارے ملک میں بہت زیادہ ہے جس کا ثبوت یہ باشعورحکومت ہے

جس کو آزمانے کا سب سے زیادہ شوق پڑھے لکھے نوجوانوں کو تھا جو کہ اب اترتا نظر آرہا ہے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ نوجوان جو پڑھ لکھ کر گورنمنٹ جاب حاصل نہیں کر سکتے وہ پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ کرتے ہیں

اور یہ وہ سفید پوش لوگ ہیں جو کسی سے مانگنے میں بھی شرم محسوس کرتے ہیں مگر قربان جاؤں اپنے کپتان پر جو اس طبقہ کو بھی اسی ڈگر پر چلانا چاہتے ہیں جس پر وہ خود چل رہے ہیں افسوس ہے کہ قوم کے مستقبل کو سنوارنے والا استاد آج سب سے زیادہ بے بس ہے وہ استاد جو قوم کے شعور دینے کا کام کرتے تھے آج سے ہوٹلوں پر کام کیا کریں گے

وہ استاد جو مستقبل کے ڈاکٹر بنایا کرتے تھے آج سے لوگوں کے گھر بنانے کے لیے مزدوری کیا کریں گے خیر مزدوری کرنے میں کوئی شرم نہیں (یہ جملہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے) خدارا ہوش کے ناخن لیں اور ان معماران قوم کو تباہ ہونے سے بچائیں درحقیقت قوم کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائے

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button