آزاد کشمیراہم خبریں

مظفرآباد،مہنگائی عروج پر سرکاری ریٹ لسٹ شیشوں کی صفائی تک محدود

مظفر آباد(ویب ڈیسک)انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹی ناکام، منافع خوروں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں200 فیصد اضافہ کردیا،

زائد االمیعاد اشیاء پر نئی تاریخیں چسپاں کرکے عوام کو فروخت کی جارہی ہیں ، ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ،اہل علاقہ

 آزاد کشمیر سمیت دارالحکومت مظفرآباد میں ایک جانب شدید لاک ڈاؤن دوسری جانب ایکسپائر اشیاء خوردونوش منہ مانگی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی ،

انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام، چند ایک مقامات پر فرضی چیکنگ کا سلسلہ بند، منافع خوروں نے شدیدمہنگائی کے باوجود اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کردیا،

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی، پھلوں ،گوشت اور دیگر اشیاء کی جاری ہونے والی سرکاری لسٹ سوائے دکانوں کے شیشے صاف کرنے کے کسی کام نہ آئی، دکانداروں نے سرکاری لسٹ کو مسترد کرتے ئے اپنی من مانے ریٹ عوام پر مسلط کر رکھے ہیں،

ہردکاندار کی اپنی ریٹ لسٹ موجود ہے جبکہ مختلف بڑے بڑے اسٹورز اور گوداموں میں ایکسپائر شدہ آٹا، چینی، چاول، آئل، گھی، دالیں اور دیگر خشک میوہ جات پر تازہ تاریخ چسپا کر کے عوام کے اندر فروخت کی جارہی ہیں جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ان اشیاء کو استعمال کرنے سے سینکڑوں افراد مختلف بیماروں میں مبتلاہوچکے ہیں

جبکہ ان کا زیادہ تر اثر معدے پر پڑتاہے، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد فوری طور پر نوٹس لے کر چہلہ ہانڈی ،سماں ہانڈی، ہیلہ نورشاہ، ٹاہلی منڈی لوئر پلیٹ، سنٹڑ پلیٹ ،اپراڈہ، طارق آباد ماکڑی سمیت دیگر نامی گرامی اسٹوروں پر چیک کریں اور ان کے گوداموں کی چھان بین کرکے غریب عوام کو زائد المیعاد اشیاء خوردونوش خرید کر کھانے سے روکیں

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button