آزاد کشمیراہم خبریں

ترکی جدید دنیا میں وقار اور انصاف کی علامت ہے: صدر آزاد کشمیر

 ترکی اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ کشمیر میں دنیا کے اہم مسائل پر یکساں سوچ سکتے ہیں

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردگان کے مسئلہ کشمیر پر موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کشمیر  کی ویب پورٹل کی لانچنگ کے موقع پر پیغام، ترکی کو جدید دنیا میں وقار انصاف کے علامت قرار دیتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان نہ صرف برادر اسلامی ملک ہیں بلکہ دونوں ممالک کی عوام کے دل بھی ایک ساتھ دھڑکتے اور وہ کشمیر سمیت دنیا کے اہم مسائل پر یکساں موقف اور سوچ رکھتے ہیں

یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل سول سوسائٹی اور اسٹرٹیجک ایڈوکیسی آرگنائزیشن کشمیر سویتاس کی ترکی زبان میں ویب پورٹل کی  لانچنگ کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کہ ترکی اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے وطن کو اپنا ملک سمجھتے ہیں

 2005 کے زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے صدر سردار مسعود نے کہا کہ اس تباہی کن قدرتی آفت کے بعد ترکی وہ پہلا ملک ہے جو ہماری مدد کے لئے پہنچا اور زلزلے سے تباہ ہونے والے تین شہروں کی تعمیر نو میں ہماری مدد کرکے دونوں خطوں کے عوام کے درمیان لازوال رشتوں کے نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حالیہ عرصے میں انہوں نے ترکی کے کئی دورےکرکے  ترکی کے عوام کے پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے گرمجوشی کے جذبات کا خود مشاہدہ  کیا،

انہوں نے ترکی کے عوام اور حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کے جاندار کردار کی بھرپور امید اور توقع رکھتے ہیں

خاص طور پر ترکی کے صدر طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات و احساسات کی بھرپور ترجمانی کی۔

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button